• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق میں داعش کے ٹھکانو ں کو نشانہ بنایا ، ترک وزیر اعظم

انقرا ( اےایف پی )ترک حکام کا کہنا ہے کہ عراقی شہر بعشیقہ میں داعش کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ،انہوں نے بتایا کہ گولہ باری کرد پیش مرگہ فورسز کی جانب سے مدد کی درخواست کے بعد کی گئی ،ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے ٹی وی پر دیئے گئے بیان میں بتایاکہ پیش مرگہ فورسز نے بعشیقہ بیس میں موجودترک افواج سے مدد مانگی جس کے بعد تر ک افواج نے ٹینکوں اور آرٹلری کے ذریعے ان کی مدد کی اور داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔ 
تازہ ترین