• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار کی زیر صدارت اجلاس ،پی ٹی آئی کے دھرنے کوروکنے کیلئے پولیس کوتیاری کاحکم

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے 2نومبر کے دھرنے کے پیش نظر حکومت کی جانب سے پولیس کو شرکا کو روکنے کی تیاری کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ایک   میڈیا رپورٹ  کے مطابق اسلام آباد میں وزیرداخلہ چوہدری نثارکی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف کے 2نومبرکو ہونے والے دھرنے پر سکیورٹی پلان کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں راولپنڈی اوراسلام آباد کے پولیس حکام نے شرکت کی اور دھرنے کے شرکا کو روکنے کی حکمت عملی پرغور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیرداخلہ چوہدری نثارنے پولیس کوشرکا کوروکنے کی تیاری کرنے کا حکم دیا، دھرنے کے شرکا کو کنٹینرلگا کرروکا جائے گا جب کہ مظاہرین سے نمٹنے کے لئے واٹرکینن بھی تیارکرلیا گیا ہے۔ پولیس نے آنسو گیس سے بچنے کیلئے 700جدید گیس ماسک خرید لئے ہیں تاکہ پولیس اہلکاراپنی ہی شیلنگ کا شکار نہ ہوں۔ پولیس کی جانب سے دھرنا روکنے کیلئے کنٹینرزکی بکنگ بھی شروع کردی گئی ہے تاہم اجلاس میں واضح طورپریہ نہیں بتایا گیا کہ شرکا کو آنے سے روکا جائے گا یا ان کے راستے میں رکاوٹیں لگائی جائیں گی۔
تازہ ترین