• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ سال بھارتی ریاستی الیکشن اور پاک انڈیاکشیدگی میں براہ راست تعلق ہے

اسلام آباد(صالح ظافر)یکم فروری 2017ء کو بھارتی بجٹ پیش ہونے کے فوراً بعد بھارت کی پانچ ریاستوں اترپردیش‘پنجاب ‘گوا‘اتراکھنڈاورمنی پور میں  انتخابات ہوں گے‘سیاسی مبصرین کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی جانب سے پاکستان کے ساتھ پیداکی گئی کشیدگی کا ان ریاستوںمیں ہونے والے الیکشن سےبراہ راست تعلق ہے۔مودی وطن پرستی کیلئے اپنی جارحانہ حکمت عملی کو ان انتخابات میں سیاسی مفاد کیلئے استعمال کررہے ہیں‘مبصرین کا خیال ہے کہ ان ریاستوں میں الیکشن مکمل ہونے تک پاک بھارت کشیدگی ختم ہونے کا امکان نہیں ‘بھارتی میڈیاکے مطابق پنجاب‘گوا‘منی پوراوراتراکھنڈمیں الیکشن کا مرحلہ ایک دن میں مکمل ہوجائے گا جبکہ یوپی میں یہ سات مرحلوں  میں مکمل ہوں گے۔
تازہ ترین