• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان امن عمل میں شریک ہو یا پھر ملک چھوڑ دو، پاکستان کا طالبان سے مطالبہ

اسلام آباد (جنگ نیوز) پاکستان میں مقیم افغان طالبان رہنمائوں پردبائو بڑھتا جارہا ہے کہ وہ افغان امن مذاکرات میں شمولیت سے انکار کی صورت میں اپنے اہل خانہ اور کاروبار سمیت پاکستان سے چلے جائیں۔ یہ بات حکام اور طالبان کے ذرائع نے ʼوائس آف امریکا سے کیے گئے ʼبیک گرائونڈ انٹرویوزمیں بتائی ہے۔ایک اعلیٰ پاکستانی اہل کار جن کا افغان پالیسی سے متعلق معاملوں سے براہِ راست تعلق ہےنے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اُن (طالبان) پر یہ دبائو ڈالا جا رہا ہے، جب کہ اِن میں سے چند پہلے ہی سے جا چکے ہیں، یا پھر ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں،اس ماہ کے اوائل میں، پاکستانی حکام نے بلوچستان کے دارالحکومت، کوئٹہ کے گرد و نواح کے علاقوں سے متعدد کلیدی طالبان رہنمائوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں احمداللہ مطیع، جنھیں ملا نانائی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے؛ سلیمان آغا اور ملا صمد ثانی شامل ہیں، سخت کارروائی کے نتیجے میں طالبان مجبور ہوئے ہیں کہ وہ قطر میں قائم اپنے سیاسی دفتر سے اپنا ایک اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد بھیجیں، تاکہ پاکستان کے ساتھ یہ معاملا اٹھایا جاسکے۔
تازہ ترین