• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا:ٹرمپ کے حامیوں کاصحافیوں کیخلاف نازی اصطلاح’’ لوگن پریسی‘‘ کا استعمال

اوہائیو(جنگ نیوز) امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی صحافیوں کیخلاف ’’نازی‘‘ اصطلاح استعمال کرتے ہوئے فلمائے گئے ہیں۔گزشتہ روز اوہائیو کے شہر کلیولینڈ میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے بعد تقریب کے شرکا نے رپورٹرز کے خلاف  نعرے لگائے اسی دوران ایک شخص نے رپورٹرز پر نازی اصطلاح کا استعمال کرتے ہوئے کہا’’ لوگن پریسی‘‘ تم لوگ یہی ہو ، ایک دوسرے شخص نے بھی دوہراتے ہوئے کہا کہ تم نے صحیح کہا۔اس جرمن اصطلاح (جس کا مطلب ’’جھوٹ بولنے والا پریس‘‘ہے) کا نازیوں کی جانب سے جانبدار سمجھے جانے والے پریس کے خلاف مسلسل استعمال کیا گیا تھا۔
تازہ ترین