• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکولز میں رقص اور موسیقی پر پابندی عائد کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہو گی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ رقص اور موسیقی  لبرل معاشرے کا لازمی حصہ ہے، انہوں نے کہا کہ اسکولو ں میں ڈانس پر پابندی عائد کرنے والےذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی، سندھ حکومت پاکستانی آئین کے تحت ثقافت ، ورثے کے تحفظ اور فروغ پر پختہ یقین رکھتی ہے اور ہم کسی بھی صورت میں انتہا پسندعناصر سے کوئی ڈکٹیشن نہیں لینگے اور کسی کو بھی ترقی پسند ایجنڈے کو ہائی جیک کرنے کی اجازت نہیں دینگے ۔ رقص اور موسیقی ایک لبرل معاشرے کا لازمی حصہ ہے اور ہم اس طرح کی سرگرمیوں کی حمایت جاری ر کھیں گے۔ اور اسکولو ں میں ڈانس پر پابندی عائد کرنے والے نوٹیفیکیشن کے جاری کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف کا رروائی کی جائیگی جبکہ متعلقہ وزیر نے دوٹوک الفاظ میں اس بات کی تردید کی ہے جس میں ایسی کسی بھی پابندی کی توثیق کی گئی ہے اور انہوں نے ا ن سے منسوب جھوٹے بیان کا نوٹس بھی لیا ہے۔
تازہ ترین