• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فنکاروں کو آئندہ نہ فلمانے کا فیصلہ،بھارت میں’’ اے دل ہے مشکل‘‘ کی ریلیز کی اجازت مل گئی

نئی دہلی( اے ایف پی) دلوں کی دھڑکن کہلانے والےپاکستانی اداکار فواد خان پر فلمائی گئی بھارتی ڈائریکٹر کرن جوہر کی فلم ’’ اے دل ہے مشکل‘‘ بھارت میں اپنے مقررہ شیڈول پر ریلیز ہوگی تاہم اس کے لیے فلم اور ٹیلی ویژن پروڈیوسرز گلڈ آف انڈیا نے عہد کیاہے کہ مستقبل میں کسی پاکستانی اداکار یا اداکارہ کو فلم کا حصہ نہیں بنایا جائےگا، قبل ازیں نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ایک سخت گیر ہندو قوم پرست جماعت کی جانب سے کرن جوہر کی فلم کو سنیما گھروں میں دکھائے جانے پر حملے کرنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔بہرحال، فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ ہندوئوں کے تہوار دیوالی سے 2دن قبل بھارت میں ریلیز ہوگی۔
تازہ ترین