• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی سیاح موٹرسائیکل پر 17ہزارکلومیٹرکاسفرکرکےملتان پہنچ گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)آسٹریلیا کا سیاح اپنےموٹر سائیکل پر تن تنہا ملکوں ملکوں گھومتاملتان پہنچ گیا۔جوہانس نےکرافٹ بازار میں تیار ہونے والی مقامی اشیاء میں دلچسپی لی اورشہر کےتاریخی مقامات کی سیر کی اوربے حدپسندیدگی کااظہارکیا۔ملتان سےتعلق رکھنے والےموٹر سائیکلسٹ اورسیاح محمد اقبال گھانگلہ نےغیر ملکی سیاح کا استقبال کیا اور اپنی رہائش گاہ پرمیزبانی کی ۔سیاح نے ملتان آمد کے بعد اندرون شہر،قلعہ کہنہ ،کرافٹ بازار اور مزارات کی سیر کی ۔غیر ملکی سیاح کا کہنا تھا کہ وہ اپنی موٹر سائیکل پردو ماہ قبل تن تنہا دنیا کی سیر کو نکلا اور اب تک17ہزار کلومیڑ کا سفر طے کر چکا ہے۔پاکستان میں  خاص طور پر ملتان آکر بہت خوشی محسوس ہوئی اور ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ اپنوں کے درمیان  ہیں۔یہ لمحات زندگی بھر یاد رہینگے،آسٹریلین سیاح نےجہاں ملتان کے تاریخی مقامات میں گہری دلچسپی لی اور فن تعمیر کوسراہا وہاں کرافٹ بازار میں تیار ہونیوالی مقامی اشیاءمیں بھی  دلچسپی لی۔اقبال گھانگلہ نے میڈیا سے بات کرتے کہا کہ آج ملتان کے موٹر سائیکلسٹ آسٹریلین سیاح جوہانس کے ہمراہ ایک ریلی بھی نکال رہے ہیں جوخانیوال تک جائیگی،اس ریلی کا مقصد غیرملکی سیاح کےسفرکویادگاربناناہے۔
تازہ ترین