• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقاب پوش موٹرسائیکل سوارکی فائرنگ سے نوجوان زخمی، حالت تشویشناک

ملتان (سٹاف رپورٹر) نامعلوم موٹرسائیکل سوار نقاب پوش کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جس کی حالت تشویشناک ہے،نقشبند کالونی کا رہائشی 20سالہ محسن ولد ناصر کو آرٹس کونسل کے نزدیک نامعلوم موٹرسائیکل سوار نقاب پوش نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا ، پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی ہےجبکہ وہاں موجود لوگوں کے مطابق دو گروپوں میں لڑائی کے نتیجے میں فائرنگ کی گئی جس سے نوجوان زخمی ہوگیا ، گولی نوجوان کے سر میں لگی ہے،ریسکیو1122 نے زخمی کونشتر ہسپتال منتقل کردیا ،جہاں اسکی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
تازہ ترین