• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم شروع نہ ہو سکی

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت کے احکامات کے باوجود ملتان شہر میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم شروع نہ ہو سکی شاہ رکن عالم ٹاؤن کالونی سمیت شہر بھر کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار ، کتے کاٹنے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ہے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ، محکمہ صحت اور ٹاؤنز نے شکایات کے باوجود خاموشی اختیار کر لی ہے شہریوں نے ڈی سی او ملتان سے فوری طور پر شہر بھر میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے ٹیمیں متحرک کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ شاہ رکن عالم کالونی، سمیجہ آباد، گلگشت، اندرون شہر، پرانا شجاع آباد روڈ، سورج میانی، بوسن روڈ، حسن پروانہ کالونی، شاداب کالونی، وہاڑی روڈ، جنرل بس اسٹینڈ سمیت مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے۔
تازہ ترین