• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات،الیکشن کمیشن کومٹیریل فراہم امیدواروں کی فہرست کل جاری ہوگی

ملتان(سٹاف رپورٹر)بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کومٹیریل  فراہم کردیاگیا،بیلٹ پیپرز 6 نومبر کو فراہم کردیئے جائینگے۔شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے  والے امیدوارآج کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اورامیدواروں کی حتمی فہرست کل جاری کردی جائیگی۔واضح رہے کہ بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں پرانتخابات کا مر حلہ 8 نومبر سے شروع ہو گا۔ضلع کونسل ،میونسپل کارپوریشن اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کیلئے پولنگ8نومبر،میونسپل کمیٹیوں کیلئے 10جبکہ یونین کونسلوں کیلئے  پولنگ12نومبرکوہوگی ۔ 
تازہ ترین