• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

35ویں سالانہ عالمی ختم نبوت کانفرنس قوانین ختم نبوت کے تحفظ کا ذریعہ بنے گی:عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

ملتان (سٹاف رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانامحمداسماعیل شجاع آبادی ،مولانا عزیزالرحمنٰ ثانی،پیرمیاں رضوان نفیس،مولانا عبدالنعیم ،مولانا محبوب الحسن طاہر نے کہا ہے کہ 35ویں سالانہ عالمی ختم نبوت کانفرنس چناب نگر27,28 اکتوبر کے مدعوین،مقررین سے رابطے مکمل ہو چکے ہیں ملک بھرمیں کانفرنس کی تیاریاں عروج پر ہیں ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ملک بھر کے عہدیداروں کارکنوں ،علماء ختم نبوت کانفرنس کی تیاری میں مصروف ہیں ،علماء نے کہا کہ کانفرنس ناموس رسالت ایکٹ اورقوانین ختم نبوت کے تحفظ کا ذریعہ بنے گی،ختم نبوت کانفرنس ایک مثالی اجتماع ہوگا اور یہ کانفرنس تاریخی لحاظ سے ایک یادگار کانفرنس ہوگی۔
تازہ ترین