• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان آمرانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں:شیخ محمد یونس

ملتان(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنماؤں شیخ محمد یونس ، شیخ محمد ایوب نے کہا کہ اسلام آباد بند کرنے کی دھمکیاں ملک دشمن عناصر ہی دے سکتے ہیں ،عمران خان الیون جمہوری نہیں آمرانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں ،جو جمہوریت اور ملک کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں ،انہوں نےکہا کہ اسلام آباد کے باسی 2 نومبر سے قبل ہی عمران خان کی سیاست کو بند ہو تا دیکھیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس میں خطاب کے دوران کیا ، جس میں عبدالستار ،جاوید چوہان ، محمود الحسن ،شیخ محمد ارشد ،شیخ بلال ، محمد شوکت ، محمدعمران اور دیگر بھی موجود تھے ۔
تازہ ترین