• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد احتجاج سے جمہوریت مضبوط ہوگی:اشرف ناصر خان

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما اشرف ناصر خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد احتجاج  سے ملک میں جمہوریت مضبوط اور پرامن انقلاب آئیگا،جنوبی پنجاب سے لاکھوں کی تعداد میں کارکن احتجاج میں شریک ہونگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل نمبر 2 میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام حکومت کی پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں اور اب انہیں عوام کے پیسے سے ارب پتی بننے والے کرپٹ حکمرانوں کے خلاف گھروں سے بھی باہر نکلنا ہوگا۔ 
تازہ ترین