• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ایس ، ایم ڈی ،ایم ڈی ایس پروگرام میں داخلہ کے درخواستیں طلب

ملتان(سٹاف رپورٹر) صوبہ پنجاب کے سرکاری میڈیکل وڈینٹل کالجوں میں ایم ایس ، ایم ڈی ،ایم ڈی ایس پروگرام میں داخلہ کے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں ،جس کے لئے مشترکہ سنٹرلائزڈ داخلہ ٹیسٹ 17 نومبر کو لاہور میں بیک وقت تین میڈیکل اداروں میں ہوگا ،یہ ٹیسٹ کنگ ایڈورمیڈیکل یونیورسٹی لاہور،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں دس بجے شروع ہوگا ، جس کے لئے امیدوار31 سے 8 نومبر تک کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں درخواستیں جمع کراسکیں گے کامیاب امیدوار سیشن جنوری2017ء سے کلاسز پڑھیں گے۔
تازہ ترین