• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں روشنیوں کی بحالی میں فوج نے اہم کردار ادا کیا:مخدوم یزدانی گیلانی

ملتان(سٹاف رپورٹر) سینئر مسلم لیگی رہنما چیئرمین تحریک بحالی امن پاکستان مخدوم یزدانی گیلانی نے کہا ہے کہ کراچی میں امن کے قیام اور روشنیوں کی بحالی میں فوج نے اہم کردار ادا کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پاک سرزمین پارٹی کے رہنما کرامت علی شیخ اور دیگر سیاسی وسماجی رہنماوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہاکہ پاکستان کے خلاف نعرے لگانے اور دیار غیر میں بیٹھ کر ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو انجام تک پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ کرامت علی شیخ نے پاک سرزمین پارٹی کے قیام اور کراچی کے حالات کے حوالے سے بات چیت کی۔
تازہ ترین