• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2نومبر پاکستان کےروشن مستقبل کے آغاز کا دن ہے:تحریک انصاف

ملتان(سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما و ممبر صوبائی اسمبلی نواب ظہیر الدین خان علیزئی نے کہا ہے کہ2نومبر حکمرانوں کے اقتدار کے زوال اور پاکستان کے روشن مستقبل کے آغاز کا دن ہے، وہ  2نومبر کی تیاریوں اور تنظیم سازی کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف  تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو رہی ہے، ڈاکٹرخالد خان خاکوانی نے کہا کہ اہلیان ملتان نے  عمران خان  کا شاندار استقبال کرکے ثابت کر دیا کہ صرف عمران خان ہی ایک ایسے لیڈر ہیں جو اس ملک کے عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں ، اجلاس سے میجر مجیب احمد خان اور  ندیم قریشی نے بھی خطاب کیا، جبکہ سینئر نائب صدر چوہدری آصف ارشاد، نائب صدر حسین محمود کھوکھر، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری فرقان مون بھائی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ طاہر حمید قریشی، قربان فاطمہ، آصفہ سلیم، اعظم خان خاکوانی، میاں سلیم محمود کملانہ،  اظہر ہاشمی، شہباز قریشی،مرزا شاہ رخ بیگ و دیگر نے شرکت کی،دریں اثنا اجلاس  میں بانی رکن پی ٹی آئی  مرزا شاہ رخ بیگ کو سیکرٹری میڈیا کوآرڈ یینیٹر ملتان سٹی مقررکیاگیا دیگر عہدے داروں میں اظہر ہاشمی کو سیکرٹری انفارمیشن ملتان سٹی،شہباز قریشی کو میڈیا کوآرڈینیٹر،ڈاکٹر سعید بخاری کو سوشل میڈیا ہیڈ نامزد کیا گیا گیا
تازہ ترین