• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ بھر کی ٹی ایم ایز سے اقلیتی کوٹہ پر 3سالوں کے دوران ریکروٹمنٹ کی رپورٹ طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کی ٹی ایم ایز سے اقلیتی کوٹہ پر پچھلے تین سالوں کے دوران ریکروٹمنٹ بارے رپورٹ طلب کر لی ہے، سیکشن آفیسر ایڈمن سکینڈ محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب سائرہ حیدر کی طرف سے صوبہ بھر کے ٹی ایم اوز کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی 2013سے ستمبر 2016تک ٹی ایم ایز میں اقلیتی کوٹہ پر بھرتی کئے جانے والے ملازمین کی تفصیلی رپورٹ بمطابق پرفارمہ بھیجوانے کی ہدایات کی ہے۔  
تازہ ترین