• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل پاکستان گرین بلڈ ایکسپو اینڈ کانفرنس27 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) دوسری تین روزہ انٹرنیشنل پاکستان گرین بلڈ ایکسپو اینڈ کانفرنس 2016 جمعرات27 اکتوبر سے ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع ہو گی جو تین دن تک جاری رہے گی۔ اس نمائش اورکانفرنس کا افتتاح وزیر منصوبہ بندی و ترقیات سندھ میر ہزار خان بجارانی کریں گے۔نمائش کے دوران پاکستان گرینڈ بلڈنگ گائیڈلائنز بھی جاری کی جائیں گی۔ نمائش کا اعلان کراچی پریس کلب میں پیر کے روز پاکستان گرین بلڈنگ کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسراقرب علی رانا، ڈائمنڈ جمبولون کے جنرل منیجر ٹیکنیکل نثار محی الدین،دی پروڈکٹ گروپ کے سی ای او جنید وہرا، بلڈ پرو کے ڈائریکٹر تران شیخ ، ایکزونوبل کے ریجنل سیلز منیجر ساؤتھ عثمان علی اور فیکٹ ایگزی بیشنز کے سینئر منیجر سعید احمد خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
تازہ ترین