• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئلے سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، وفاقی وزیرپانی و بجلی

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سندھ میں کوئلے کے وسیع ذخائر موجود ہیں‘ ملک میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے‘ ملک میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو ساز گار ماحول فراہم کریں گے۔ پیر کو پہلے انرجی انوسٹمنٹ فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فورم میں شرکت کرنے والے عالمی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ سندھ میں کوئلے کے وسیع ذخائر موجود ہیں ۔ملک میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں ملک میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو ساز گار ماحول فراہم کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین