• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں اضافے کارحجان

کراچی ( آن لائن ) انٹربینک اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیںاضافے کارحجان دیکھاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں 5 پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے ڈالرکی قیمت خرید 104.80روپے سے بڑھ کر 104.85روپے اورقیمت فروخت 104.85روپے سے بڑھ کر 104.90روپے پرجاپہنچی اسی طرح 10 پیسے کے نمایاں اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید105.50 روپے سے بڑھ کر 105.60 روپے اورقیمت فروخت 105.70 روپے سے بڑھ کر105.80 روپے ہوگئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق یوروکی قدرمیں 50 پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے یوروکی قیمت فروخت 116 روپے سے بڑھ کر 116.50 روپے پرجاپہنچی تاہم 25 پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید 129.25 روپے سے گھٹ کر 129 روپے اورقیمت فروخت 130.75روپے سے گھٹ کر 130.50روپے پرآگئی ۔
تازہ ترین