• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر صنعت ریڈ چلیز پروسیسنگ سینٹر کنری کا افتتاح کرینگے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی آج اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام سرخ مرچوں کی میکینکل ڈی ہائیڈریشن کیلئے قائم ریڈ چلیز پروسیسنگ سینٹر کنری کا افتتاح کریں گے جس کے بعد مذکورہ سینٹر پیداواری عمل شروع کردے گا، اعلامیہ کے مطابق افتتاحی تقریب سے ا سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شیر ایوب بھی خطاب کریں گے جبکہ تقریب میں سینئر صوبائی اور وفاقی اہلکاروں کے علاوہ سر خ مرچ کے کاشتکار، تاجر اور برآمد کنند گان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے،اعلامیہ کے مطابق ریڈ چلیز پروسیسنگ سینٹر ، سندھ کے علاقے کنری میں اس لئے لگا یا ہے کہ سرخ مرچوں کی کل پیداوار کا 85 فیصد حصہ سندھ میں پیدا ہو تا ہےجبکہ پیداوار مون سون کے موسم میں تیار ہونے کی وجہ سے بارشوں کی نمی کی وجہ سے اس کے اندر افلا ٹاکسین بیکٹیریا ہو جاتا ہے ،جس سے تقریباََ 35 فیصدی پیداوار ہر سال ضائع ہو جاتی ہے۔اور اسی وجہ سے پاکستان کی سرخ مرچوں کی برآمدات کو عالمی منڈی میں قبول نہیں کیا جاتا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمیڈا کے زیر انتظام مکمل ہونے والے ریڈ چلیز سنٹر کی بدولت سرخ مرچ کا شعبہ متذکرہ مسائل سے نجات پا کر معیاری مرچیں تیار کرنے لگے گا اور پاکستان سے سرخ مرچیں برآمد کے قابل بھی ہو جائیں گی۔
تازہ ترین