• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے حلال ڈویژن کا اجلاس

کراچی(اسٹاف  رپورٹر)پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی(پی ایس کیوسی اے) کی حلال ڈویژن کا اجلاس پی ایس کیوسی اے کمپلیکس کراچی میں کمیٹی کے چیئرمین مولانا نعیم شاہد سی ای او حلال فائونڈیشن کی صدارت میں منعقد ہوا ۔طویل بحث و مباحثہ ، باہمی مشاورت کی مخلصانہ کاوشوں کے ذریعہ اور کچھ تبدل و ترامیم کے بعد ملک کے بین الاقوامی درآمدی و برآمدی تجارتی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئےمختلف معیارات کو حتمی طور پر منظور کرلیا  جو کہ ملکی درآمدات و برآمدات کے حوالے سے مفید ثابت ہونگے۔ اجلاس میں ملک کے معروف علمی، فنی، شریعہ، صنعتی، مشاوراتی ماہرین، حلال تصدیقی اداروں اور صارفین پر مشتمل پی ایس کیوسی اے کی تکنیکی کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔
تازہ ترین