• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان گلوبل ریئل اسٹیٹ ٹرانسپیرنسی انڈیکس میں بہتر درجے پرپہنچ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جنوبی ایشیا کے پہلےلسٹڈآر ای آئی ٹی (REITs)کے باعث پاکستان  گلوبل رئیل اسٹیٹ ٹرانسپیرنسی انڈیکس GRETI میں بہتر درجے پر پہنچ گیا ہے رئیل اسٹیٹ کی خدمات میں مہارت کی حامل معروف فرم ,جونزلانگ لاسیلو(  Jones Lang LaSalle  ) نے نویں گلوبل رئیل اسٹیٹ ٹرانسپیرنسی انڈیکس 2016   شائع کی  ۔ اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کا شمار گزشتہ 2 سالوں میں سب سے مستحکم پیشرفت ظاہر کرنے ولے ممالک میں کیا گیاہے۔ پاکستاں کو"Opaque"زمرے سے ʼLow Transparencyʼ    کے زمرے میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔آر ای آئی ٹی مالیاتی رپورٹنگ اور اثاثہ جات کی قیمتوں کے تعین کے لیے بین الاقوامی معیار پر عمل کرتا ہے۔ REITs کا نظام رئیل اسٹیٹ کی ملکیت کی شفافیت کی عکاسی کرتا ہے جو کہ تفصیلی نگرانی اور تشہیر سے مشروط ہے۔ یہ مجموعی طور پر رئیل اسٹیٹ کی دستاویزات میں شفافیت اور قیمتوں کے تعین کو بہتر بناتا ہے۔REITsمعیشت میں فوائد حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت کے ساتھ ساتھ حکومتی آمدن میں اضافے، بہتر رہائشی نظام کی فراہمی، روزگار کے مواقع اور چھوٹے بچت کاروں کو رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کا موقع فراہم کرتا ہے۔ 
تازہ ترین