• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ممبئی ( جنگ نیوز) بھارتی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے باقی دو ون ڈے میچز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا۔ سریش رائنا فٹنس مسائل کے سبب الیون میں جگہ نہیں بناسکے۔ سیریز میں 1-2 کی برتری لینے والی ٹیم کے ارکان کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔ بھارت پانچ میچوں کی سیریز میں دھرم شالہ میں پہلا اور موہالی میں تیسرا ون ڈے جیت چکا ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے نئی دہلی میں دوسرا ون ڈے جیت لیا تھا۔ سیریز کا چوتھا میچ رانچی میں 26اکتوبر کو کھیلا جانا ہے۔ ٹیم میں مہندر سنگھ دھونی (کپتان)، روہت شرما، اجنکیا رہانے، ویرات کوہلی، منیش پانڈے، ہردیک پانڈیا، اکشر پٹیل، جیانت یادیو، امت مشرا، جسپريت بمراہ، دھول کلکرنی، امیش یادیو، مندیپ سنگھ اور کیدار جادھو شامل ہیں۔
تازہ ترین