• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سویٹولینا کا ماسکو میں ٹورنامنٹ کے دوران دھمکیوں کا انکشاف

ماسکو(اسپورٹس ڈیسک)یوکرین کی ٹینس کھلاڑی ایلینا سویٹولینا نے ماسکو میں آئندہ کوئی ٹورنامنٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ۔ انہیں ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ کے دوران ایک ہفتے تک دھمکیوں اور نامناسب سلوک کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر وہ انتہائی ناخوش ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ٹورنامنٹ ان کیلئے بہت سخت رہا اور وہ آئندہ ماسکو نہیں آئیں گی جہاں انہیں پورے ہفتے دھمکیاں اور بے عزتی جھیلنا پڑی جبکہ اس طرح کا دبا ئوکبھی برداشت نہیں کیا اور انہیں کئی خراب پیغامات بھی ملے ۔ یاد رہے کہ انہیں کریملن کپ کے سیمی فائنل میں سویتلاینا کزنیٹسووا سے شکست ہوگئی تھی ۔سویٹولینا نےکزنٹسیو سے فائنل میں میچ ہارنے کے بعد کی جانے پریس کانفرنس میں کہا کہ برے پیغامات تو ہم سب کو مل رہے تھے مگر مجھے ملنے والے پیغامات کچھ مختلف نوعیت کے تھے ۔ ایک میسج میں مجھے یہ تک کہا گیا کہ ہمیں معلوم کہ تم کونسے ہوٹل میں ٹہری ہو ۔ درحقیقت اس سب کا تعلق سیاست سے ہے مگر میرا اس سے کچھ لینا دینا نہیں ۔ میں ایک ٹینس کھلاڑی ہوں جس کا کا م ہے میچ جیتنا ۔  
تازہ ترین