• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سرسبز و خوشحال پاکستان
بدقسمتی سے پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے جہاں ماحولیاتی آلودگی خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے۔ ماہرین ماحولیاتی آلودگی سے بچا ئو کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے اور جنگلات اگانے پر زور دیتے ہیں مگر ہمارے یہاںروزانہ کی بنیادوں پر جنگلات کاٹے جا رہے ہیں۔ ہمارے ملک میں ٹمبر مافیا کا راج ہے جس کو کوئی روکنے والا نہیں ہے اور یہ بات نہایت فکر انگیز ہے۔ کسی بھی ملک کا کم سے کم 25سے 30فیصد رقبہ جنگلات پر مشتمل ہونا ضروری ہے مگر پاکستان میںیہ شرح 4فیصدسے بھی کم ہے، جو ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر ہمارے مستقبل کے حوالے سے بھی بہت تشویشناک ہے۔ یہ صرف حکومت ہی کی ذمہ داری نہیں بلکہ اس میں ہمیں بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے کہ ہم زیادہ سے زیادہ شجر کاری کریں اور آنے والی نسلوں کو ایک سرسبز اور خوشحال پاکستان کا تحفہ دے کر جائیں۔
(نبیل احمد)
(na.22@live.com)

.
تازہ ترین