• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی کے وفد کی حافظ احمد علی کی قیادت میں ریحان ہاشمی سے ملاقات

کراچی (پ ر) جمعیت علماء اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری حافظ احمدعلی کی قیادت میں قاری عبدالغفور شاکر و دیگر پر مشتمل وفدنے چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل ریحان ہاشمی سے ملاقات کی اور عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر حافظ احمدعلی نے ضلع بھرمیں صفائی ستھرائی کے فقداناور دیگر مسائل کی جانب توجہ مبذول کراتے ہوئے کہاکہ ضلع سینٹرل کے عوام بڑے عرصے سے بلدیاتی مسائل کے شکارہیں جن کے حل میںمقامی انتظامیہ کی دلچسپی نہ ہونے کے برابر ہے۔چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل ریحان ہاشمی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ تمام مسائل پر نظر ہے اور کوشش ہے کہ بہت جلد ان مسائل پر قابوپالیں گےانہوں نے وفد کی آمد پر ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ مسائل کی نشاندہی پر آپ کا مشکورہوں اسی طرح مل جل کرضلع سینٹرل کے مسائل حل کریں گے ۔
تازہ ترین