• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری مسلمانوں پر مظالم کا نوٹس لے ،مولانا حسن ظفر

کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر) معروف عالم دین اور خطیب مولانا حسن ظفر نے کہا کہ پوری دنیا میں مسلم امہ پر ہونیوالے مظالم کی مذمت کرتے ہیں اقوام عالم اور عالمی برادری مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کا نوٹس لے ،کیونکہ اس وقت دنیا میں مسلمانوں کا خون نا حق بہایا جا رہا ہے لیکن عالمی برادری مجرمانہ خاموشی اختیار کیئے ہوئے ہے جس کی وجہ سے اسلام دشمن قوتوں کے حوصلے بلند ہو رہے ہیں۔
تازہ ترین