• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساتھی اسحاق ایڈووکیٹ کے گھر پر چھاپے کی بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے مذمت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ،سندھ بار کونسل اور کراچی بارایسوسی ایشن نے ساتھی اسحاق ایڈووکیٹ کے گھر پر چھاپے کی شدید مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر محمودالحسن اور جنرل سیکریٹری حق نواز تالپور نے اپنے مشترکہ بیان میں ساتھی اسحاق ایڈووکیٹ کے گھر پر مارے جانے والے چھاپے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کی جانے والی بدسلوکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک محب وطن پاکستانی ہیں اور گزشتہ دنوں وہ ڈرگ کورٹ کے پریزائڈنگ افسر بھی رہے ہیں۔ اس کے باوجود ان کے اہل خانہ کو تنگ کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین