• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ تراب الحق قادری بلند اخلاق و کردار کے مالک تھے، مقررین

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) علامہ سید شاہ تراب الحق قادری گھر اور باہر مکمل طورپر تابع شریعت اور بلند اخلاق و کردار کے مالک تھے ،یہ بات مقررین نے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام حضرت علامہ سید شاہ تراب الحق قادری کی دینی و علمی خدمات کو خراج عقید ت پیش کرنے کیلئے آرٹس کونسل میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہی ۔ تقریب کی صدارت جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے نو منتخب امیر حضرت علامہ سید شاہ عبدالحق قادری جیلانی نے کی جبکہ مقررین میں حاجی محمد حنیف طیب،  منیب الرحمن ،  میر نواز خان مروت ، باجی قمر النساء قمر،عبدالعزیز میمن،علامہ حمزہ علی قادری،علامہ ابرار احمد رحمانی ، دوست محمد فیضی، پروفیسر مجید اللہ قادری ،علامہ نسیم احمدصدیقی، صوفی محمد حسین لاکھانی،علامہ خلیل الرحمن چشتی،سید وجاہت رسول قادری،الحاج صدیق اسماعیل، ڈاکٹر عبدالرحیم ،عبدالغنی سلیمان، نوخیز انور صدیقی، معین خان، احمد رضا طیب اور قاضی نورالاسلام شمس و دیگر شامل تھے۔ اپنے صدارتی خطاب میں علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے والد کے حالات زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ گھر اور باہر مکمل طورپر تابع شریعت اور بلند اخلاق و کردار کے مالک تھے۔ مفتی منیب الرحمٰن نے اپنے خطاب میں کہا کہ شاہ صاحب نے دنیا میں اپنا مقام خود بنایا تھا۔ میر نواز خان مروت نے شاہ صاحب کو علم کا خزانہ اور عمل کا پیکر قرار دیا۔ بیگم قمر النساء قمر نے کہا کہ شاہ صاحب سچے اور کھرے انسان تھے۔ عبدالعزیز میمن ، دوست محمد فیضی اور نوخیز انور صدیقی نے شاہ صاحب کو شریعت اور طریقت کا حسین امتزاج قرار دیا۔ قاضی نور الاسلام شمس نے شاہراہ کورنگی کو شاہ صاحب کے نام سے منسوب کرنے اور انکے نام پر ایک عظیم لائبریری کے قیام کی قرارداد پیش کی۔ المصطفٰی کے صدر ڈاکٹر عبدالرحیم اور احمد رضا طیب نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تعزیتی ریفرنس میں علامہ ریحان نعمانی ، عبدالغنی سلیمان ، شبیر احمدقاضی ،الحاج محمد رفیع، غلام حسین پیرزادہ ،صاحبزادہ سعید امینی ایڈووکیٹ، پروفیسر محمد احمد قادری ،پروفیسر اعجازفاروقی و دیگر نے شرکت کی
تازہ ترین