• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس 11 کا ضمنی الیکشن، امتیاز شیخ کو کم ووٹ ملنے پر پیپلز پارٹی کی قیادت کا اظہار برہمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی ایس 11شکارپور کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی امیدوار امتیاز شیخ کو کم ووٹ ملنے پر پارٹی قیادت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔کمیٹی میں ایم این اے اعجاز جکھرانی اور شکارپور کے سابق جنرل سیکرٹری شامل ہیں۔کمیٹی15دن میں رپورٹ پیش کرے گی،ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے صوبائی قیادت سے شکوہ کیا ہے کہ امتیاز شیخ کو توقع سے بہت کم ووٹ مل ہیں۔کمیٹی تحقیقات کریگی کہ پارٹی کے کون کون سے رہنمائوں نے مخالف امیدوار کو ووٹ کاسٹ کروائے ہیں۔
تازہ ترین