• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت یتیموں کی فلاح کیلئے کام کررہی ہے ،احسان اللہ وقاص

کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سینئر نائب صدر احسان اللہ وقاص نے کہا ہے کہ الخدمت یتیموں کی فلا ح وبہبود کیلئے کام ر ہی ہے ،ملک بھر میں ہزاروں یتیم بچوں کی کفالت ان کے گھروں پر کی جا رہی ہے اور پروجیکٹ پر منظم انداز میں کام کیا جا رہا ہے ۔یتیموں کی کفالت بڑی نیکی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ کے تین رکنی وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ وفد کی قیادت الخدمت ویمن ونگ ٹرسٹ لاہور کی صدرصائمہ شبیر کر رہی تھیں ۔وفدنے کفالتِ یتامیٰ پروگرام کے لئے3.08 ملین روپے کا امدادی چیک احسان اللہ وقاص کو پیش کیا۔اس موقع پرالخدمت فائونڈیشن پاکستان کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل میاں بابر حمید، الخدمت مواخات پروگرام کے نیشنل ڈائریکٹر جمشید علی خان، الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ کی صبا ثاقب اور عافیہ علی موجود تھیں۔
تازہ ترین