• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ کے گل فراز خٹک کے خلاف مقدمہ کا ضمنی چالان منظور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج نے ریاست کے خلاف جنگ پر اکسانے ، بغاوت ، میڈیا ہاوسز پر حملے سمیت سنگین جرائم کے الزام میں گرفتار متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن گل فراز خٹک کے خلاف مقدمہ کا ضمنی چالان منظور کر لیا اور سماعت کیلئے متعلقہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں منتقل کر دیا ہے چالان میں تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا ہے کہ مقدمے میں متحدہ رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل ،قمر منصور،شاہد پاشا اور گلفرازخٹک سمیت 53ملزمان گرفتار ہیں جبکہ تین خواتین ملزمان رابعہ سمیرا اور قرات العین ضمانت پر ہیں۔ چالان کے مطابق ملزمان نے بانی متحدہ کی 22اگست کی تقریر کےدوران بانی متحدہ کی تقریر کی تائید کرتے ہوئے ملک کے خلاف نعرے لگائے اور ہنگامہ آرائی کے دوران میڈیا ہاوسز پر حملے کیے ملزمان کے اس عمل سے لوگوں میں خوف وہراس پیدا ہوا اس طرح ملزمان اشتعال انگیزی پھیلانے اور دہشت گردی کے مرتکب ہوئے ۔چالان میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کے پاس ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں جن میں سی سی ٹی وی فوٹیج و دیگر شواہد شامل ہیں۔
تازہ ترین