• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہکال،ماں بیٹیوں کا قتل،مقتولہ کا دیور گرفتار،جائے وقوعہ کی نشاندہی،اعتراف جرم کرلیا

پشاور( کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تہکال کے علاقے چلماری روڈ پرپھانسی کے بعد دو بیٹیوں سمیت جلائی جانے والی خاتون کے بھائی کی  گرفتاری کے بعد اس کے دیور کو بھی گرفتار کر لیا  گیا ملزموں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے جائے وقوعہ کی نشاندہی کر لی ۔17اکتوبر کو تہکال کے علاقے چلماری روڈ سے تین خواتین کی لاشیں ملی تھیں جنہیں قتل کرنے کے بعد جلایا گیا تھا جسکی وجہ سے ان کی شناخت نہیں ہورہی تھی واردات کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر کار برآمد کر لی  بعدازاں مقتولین  کی شناخت ہو گئی تو معلوم ہوا کہ مسماۃ حسن بانو کو  دو بیٹوں سمیت قتل کیا گیا ہے اور بعدازاں انہیں جلایا گیا ہے دوران تفتیش پولیس کو معلوم ہوا کہ خواتین کا کردار ٹھیک نہیں تھا اور انہیں اپنے شوہر ڈسکو نے رشتہ داروں کی مدد سے قتل کیا ہے پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کے لئے مخبر پھیلا دئیے تھے اس دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی مقتولہ حسن بانو کے بھائی پیر محمد کی ہے اور وہ افغانستان سے گاڑی وصول کرنے  تہکال آئے گا جس پر پولیس نے طور خم میں کاروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے بھائی پیر محمد کو گرفتار کرلیا اوربعدازاں اس کی نشاندہی پر ملزم ڈسکو کے بھائی کو گرفتار کر لیا پولیس ذرائع کے مطابق ملزموں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسکو کی اہلیہ اور بیٹیوں کا کردار ٹھیک نہیں تھا گزشتہ کئی ہفتوں سے حسن بانو اپنی دونوں بیٹیوں کے ہمراہ ایک پاکستانی شخص کے ساتھ نکل جاتی تھی اور رات گئے واپس گھر آتی تھی ڈسکو نے متعدد بار انہیں راہ راست پر آنے کو کہاتھا اب حسن بانو ڈسکو کو دھمکیاں دیتی تھی کہ میں تمہیں طلاق دیدونگی ا س کے علاوہ ڈسکو جب بھی انہیں افغانستان منتقل ہونے کی بات کرتے تو وہ جانے سے انکار کردیتی تھی  جس پر ڈسکو انے اپنے بھائیوں عزیز اللہ اور حبیب اللہ ٗحسن بانوکے بھائی پیر محمد اور ایک رشتہ دار خاتون کو سب کچھ بتادیاجس پران سب نے مشورہ کیا کہ حسن بانو کو بیٹیوں سمیت قتل کرینگے ڈسکو اپنی اہلیہ ٗدونوں بیٹیوں اور تین بیٹوں کے ساتھ حسن گڑھی کے علاقے میں رہائش پذیر تھا قتل کے فیصلہ کے بعد وقوعہ سے پانچ روز قبل ڈسکو نے تہکال محلہ بڑ میں کرائے پرمکان حاصل کر لیااور بیوی اور بیٹیوں کو وہاں قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرلی وقوعہ کے روز ڈسکو کے بھائی عزیز اللہ کسی بہانے سے حسن بانو کو تہکال محلہ بڑ میں واقع گھر لے آیا اور ہاں باتوں باتوں میں اس  کو دوپٹہ کی مدد سے اسے پھانسی دیدی بعد اس کے بعد عائشہ کو کہا کہ تمہیں والدہ تہکال بلا رہی ہے اس سے قبل انہوں نے حسن بانوکے ذریعے اس کی دونوں بیٹیوں کا کال بھی کرائی تھی حسن بانو کے قتل کے بعد وہ عائشہ کو تہکال لائے اسے بھی پھانسی دی اسی طرح اس کی دوسری بہن کو بلا کر پھانسی دیدی تینوں کو قتل کرنے کے بعد انہوں نے تینوں لاشیں گاڑی میں ڈال کر چلماری روڈ  پر پھینک کر ان پر پٹرول چھڑ ک کر آگ لگا دی اس کے بعد پیر محمد ٗڈسکو اس کا بھائی افغانستان فرار ہو گئے چار رروز قبل پیر محمد گاڑی لینے کے لئے پشاور آرہاتھا کہ پولیس نے گرفتارکرلیا تینوں خواتین کو ان کے دو پٹوں کی مدد سے پھانسی دی گئی تھی پولیس کا کہناہے کہ اعترف    جرم کے بعد ملزموں نے جائے وقوعہ کی نشاندہی بھی کر لی ہے ذرائع کاکہناہے کہ گرفتار ملزموں کو آج میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔ 
تازہ ترین