• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز پشاور سمیت 5اعلیٰ افسر تبدیل

پشاور( کرائم رپورٹر)  انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی  کےصوبے میں تعینات پولیس افسروں کے تبادلوں وتعیناتیوں کے احکامات   ۔ تفصیلات کے مطابق سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ڈی پی اُو سوات محمد سلیم(پی ایس پی ) کو تبدیل کرکے کمانڈنٹ ایلیٹ فورس، ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت (پی ایس پی) کو ڈی پی اُو سوات، سنٹرل پولیس آفس پشاور میں تعیناتی کے منتظر سجاد خان (پی ایس پی) کو ایس ایس پی آپریشنز پشاور ، قائمقام ایس پی یم ٹی ٹیلی کمیونیکیشن پشاور قمر زمان خان کو قائمقام ایس پی لاجسٹک سی پی اُو پشاور اور ڈی ایس پی لاجسٹک سی پی اُو پشاو رضیاء حسن کو قائمقام ایس پی ایم ٹی ٹیلی کمیونیکیشن خیبر پختونخوا تعینات کر دیاہے۔
تازہ ترین