• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، آفریدی آباد میں بہنوئی نے سالے کو قتل کردیا،ملزم فرار

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ پھندو کی حدود آفریدی آباد برف خانہ سٹاپ پر گھریلو تنازعہ پر بہنوئی نے فائرنگ کرکے جواں سال سالے کو قتل کردیا ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا ۔گزشتہ روز میٹرک کے طالب علم وہاب ولد حاجی ہاشم خان سکنہ برف خانہ سٹاپ کے ساتھ گھریلو تنازع پرتکرار ہوئی اس دوران عمران نے طیش میں آکر وہاب پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ متعدد گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گیا مقتول کے بھائی نواب کی چند دنوں بعد شادی تھی جس کے لئے مقتول وہاب نے 13عدد سوٹ سلائے تھے تاہم اس کے قتل سے خوشیوں بھرا گھر ماتم کدے میں تبدیل ہو گیا رات گئے تک مقدمہ درج نہ ہوسکا ۔
تازہ ترین