• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورکرزویلفیئربورڈ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے 84ملین روپے جاری

پشاور(نیوزرپورٹر)وفاقی حکومت نے2013ء میں ملازمت پرپابندیوں کے دوران بھرتی ہونے والے ورکرزویلفیئربورڈ کے ملازمین کی  گذشتہ تین سال سے زیرالتواء تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے 84ملین روپے جاری کردئیے ہیں تاکہ ملازمت سے برخاست ہونے والے ان ملازمین کوبقایاجات ادا کئے جاسکیں۔  یہ بات گذشتہ روز پشاورہائی کورٹ کے جسٹس وقار احمدسیٹھ اور جسٹس مس مسرت ہلالی پرمشتمل دورکنی بنچ کے سامنے ورکرزویلفیئربورڈ کے وکیل نے بتائی فاضل بنچ نے  تنویراحمدکی رٹ کی سماعت شروع کی تو ان کے وکیل بابریوسفزئی نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گذار 2013ء میں ورکرزویلفیئربورڈ میں بھرتی ہوااورکئی ماہ تک ڈیوٹی سرانجام دیتارہا تاہم 2014ء میں انہیں ملازمت سے اس بناء برطرف کیاگیاکہ جس وقت اس کی تعیناتی ہوئی اس وقت وفاقی حکومت نے ملازمتوں پرپابندی عائد کررکھی تھی مگرکئی ماہ ڈیوٹی دینے کے باوجودانہیں تنخواہ ادا نہیں کی جارہی ہے حالانکہ پشاورہائی کورٹ پہلے ہی تنخواہوں کی ادائیگی کاحکم جاری کرچکی ہے جو توہین عدالت کے زمرے میں آتاہے اس موقع پر ورکرزویلفیئربورڈ کے وکیل سید ارشدعلی اوراسسٹنٹ ڈائریکٹرلیگل عمرنے عدالت کو بتایا کہ عدالت عالیہ کے فیصلے کی روشنی میں ورکرزویلفیئرفنڈنے ملازمین کے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے84ملین روپے جاری کئے ہیں اوربہت جلد ملازمین کو ان کے بقایاجات کی ادائیگی کردی جائے گی جس پرعدالت نے توہین عدالت کی درخواست نمٹادی اورورکرزویلفیئربورڈ کے حکام کو ہدایت کی کہ ان ملازمین کے بقایاجات جلدازجلد ادا کئے جائیں ۔ 
تازہ ترین