• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ایچ یو اسماعیلہ میں دائی تعینات کیا جائے‘ مسرت بی بی

پشاور(خبرنگار خصوصی) صوابی کے علاقے اسماعیلہ کی رہائشی خاتون مسرت بی بی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ‘ وزیر صحت اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کی بیسک ہیلتھ یونٹ اسماعیلہ میں بحیثیت دائی تعیناتی کریں کیونکہ ان کے خاندان کو خطرات لاحق ہیں ۔ گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ پندرہ ماہ سے ان کی تنخواہ صرف اس بنیاد پر بند کی گئی ہے کہ کاغذات میں اس کا نام حسرت بی بی ہے حالانکہ انہوں نے 2014 ءمیں باقاعدہ طور پر اپنا نام تبدیل کر کے مسرت بی بی رکھا تھا اور 2015ء تک اسی نام سے وہ تنخواہ بھی لیتی رہی ہیں تاہم اب ان کے مخالفین مختلف طریقوں سے ان کے کام میں مشکلات پیدا کر رہے ہیں جبکہ اس کا ایک بیٹا خاندانی دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکا ہے اور ان پر بھی قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں لہٰذا انہیں تحفظ بھی فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی ہیلتھ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر صوابی سے ان کی تقرری سے متعلق رپورٹ مانگی ہے جس کا کوئی جواب نہیں آرہا اور انہیں شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا ان کی بطور دائی تعیناتی کی منظوری دی جائے تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں جاری رکھ سکے ۔
تازہ ترین