• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی بیگ میں خواتین کیلئے دستکاری سنٹرقائم کیاجائے‘ نرگس ناہید

پشاور(نیوزرپورٹر)ویلج کونسل علی بیگ کی خاتون کونسلر نرگس ناہید نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ علی بیگ میں خواتین کیلئے دستکاری سنٹرقائم کیاجائے تاکہ علاقے کی طالبات اورخواتین اس سے مستفید ہوسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز علاقے کی خواتین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ علاقے میں دستکاری سنٹرنہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو شدید مشکلات کاسامناہے اورانہیں بہ امر مجبوری دوردرازعلاقوں  میں جاناپڑتاہے لہٰذاوزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک اس جانب خصوصی توجہ دیں کیونکہ یہ ان کاحلقہ ہے اورحلقے کی خواتین کادیرینہ مسئلہ ترجیحی بنیادوں پرحل کیاجائے اور علی بیگ میں دستکاری سنٹر کے قیام کیلئے  خصوصی فنڈ جاری کیاجائے ۔ 
تازہ ترین