• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیام امن کیلئے پولیس کا کردار مسلمہ ہے ‘ ممتاز احمد پوپلزئی

پشاور(نیوز ڈیسک) قصہ خوانی بازار دالگراں کے سینئر نائب صدر حاجی ممتاز احمد پوپلزئی نے کہا ہے کہ امن کے قیام میں پولیس فورس کا کردار مسلمہ  ہے خصوصاً محرم الحرام میں تھانہ خان رازق کے اہلکاروں نے جس طرح علاقہ میں حالات پر قابو پایا اس پر ہم ایس ایچ او محمد نور خان کے مشکور ہیں کیوں کہ انہوں نے اپنے کام کے تجربے اور تکنیکی صلاحیتوں سے ثابت کر دیا کہ وہ اپنے عہدے کے اہل ہیں یہ باتیں انہوں نے گذشتہ روز بازار مسگراں میں منعقدہ اجلاس میں کہیں اجلاس زیر صدارت بازار کے صدر حاجی محمد اقبال منعقد ہوا جس میں حاجی راجہ انوار ،شیخ نثار احمد ، سہیل احمد کریمی ، شیخ شبیر احمد ، عقیل احمد اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی انہوں نے کہاکہ سکیورٹی اقدامات او دیگر مثبت سرگرمیوں کے لئے انتظامیہ سے مکمل تعاون کرینگے کیونکہ یہ شہر ہمارا ہے اور اداروں کی اساس میں جسکاہمیں مکمل ادراک ہے جرائم پیشہ عناصر سے شہریوں کو محفوظ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اس موقع پر دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین