• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ای این کا جماعت پنجم کے جائزہ امتحان کیخلاف احتجاج کا اعلان

پشاور(جنرل رپورٹر) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (پی ای این)خیبرپختونخوا نے تعلیمی اداروں میں پھوٹ ڈالنے کی حکومتی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے جماعت پنجم کے اسسمنٹ( جائزہ) امتحان کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا، احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے میں ہر ڈویژن کی سطح پر احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے جس کا آغاز آج سے ملاکنڈ ڈویژن سے کیا جائیگا،اگلے مرحلے میں احتجاج کو صوبہ بھرتک پھیلایاجائیگاجس کے دوران تیس ہزار سکولز احتجاجاً بند کرکے حکومت کو مفت تعلیم کی ریاستی ذمہ داری حوالے کردیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پی ای این کے صوبائی صدرمحمد سلیم خان اور صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری انس تکریم نے ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے احمقانہ فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تعلیمی اداروں کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی ناکام کوشش کررہی ہے ،ہم واضح کردیں کہ تمام نجی ادارے پنجم اسسمنٹ امتحان کیخلاف ایک پیج پر ہیں اور ایسے کسی بھی فیصلے کی نہ صرف بھرپور مزاحمت کی جائیگی بلکہ عدالت سے بھی رجوع کرسکتے ہیں۔  
تازہ ترین