• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوتوالی کی حدود سے چوری ہونے والی گاڑی برآمد کرلی گئی

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ کوتوالی پولیس نے کارلفٹر گروہ کے دو ارکان اور کم عمر چور کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرکار اور سامان برآمد کر لیا ۔تھانہ کوتوالی پولیس کے مطابق گزشتہ روز انہیں اطلاع ملی کہ گزشتہ دنوں تھانہ کوتوالی کی حدود سے چوری ہونے والی موٹرکار جے 5619علاقے میں موجود ہے جس پرپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پیر محمد اور ناصر خان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ سامان برآمد کرلی ایک اور کاروائی کے دوران ڈی ایس پی سید عتیق شاہ اور ایس ایچ او تھانہ کوتوالی نور حیدر خان نے کاروائی کرتے ہوئے چور ی کے الزام میں مطلوب عمر فاروق کو گرفتارکرکے مسروقہ سامان برآمد کر لیا ۔
تازہ ترین