• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50 کلومیٹر طویل گیارہ کے وی اُتلہ فیڈر کی منظوری دیدی گئی

پشاور(کامرس رپورٹر)صوبے میں بجلی فراہمی بہتربنانے کے پروگرام کے تحت جہاں پہلے سے موجود ڈسٹری بیوشن سسٹم کو بہتربنایا جارہا ہے وہاں نئے فیڈرز کی تعمیر اور علیحدگی بھی جاری ہےاس سلسلے میں گیارہ کے وی کے نئے اُتلہ فیڈر کی منظوری دیدی گئی ‘ 50 کلومیٹر طویل گیارہ کے وی اُتلہ فیڈر پر چارکروڑ روپے لاگت آئیگی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بجلی فراہمی میں بہتری آئیگی اور اوورلوڈنگ وپاوربریک ڈاؤنز کا خاتمہ ہوگا‘واضح رہے کہ اُتلہ فیڈر کی منظوری پیسکوبورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبرافتخاراحمد کی کوششوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے علاقے میں بجلی فراہمی میں بہتری لانے اورعلاقے کے صارفین کو بجلی کی بہترسہولیات کی فراہمی کیلئے گیارہ کے وی اُتلہ فیڈرکی تعمیر کیلئے بھرپورکوشش کی اورانہی کی کوششوں کے نتیجے میں مجاز حکام نے گیارہ کے وی اُتلہ فیڈر کی منظوری دی جس پر علاقہ عمائدین اور عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پیسکو انتظامیہ اور ممبربورڈ آف ڈائریکٹرافتخاراحمد کا شکریہ ادا کیا ۔
تازہ ترین