• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سزائے موت کے مجرم ذہنی مریض نے رحم کی اپیل کر دی

پشاور(لیڈی رپورٹر)پاکستان سائیکاٹری سوسائٹی اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے صدر پاکستان ممنون حسین  سے اپیل کی ہے کہ سزائےموت کے مجرم امداد علی کو سائیکاٹرسٹ بورڈ نے دس سال پہلے ذہنی مریض (سکیزوفرینیا) قرار دیا ہے لہٰذا ان کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا جائے۔گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر سید محمد سلطان‘ڈاکٹر میاں افتخار حسین و دیگر نے کہا کہ ہم عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں لیکن مجرم امداد علی کیلئے سیکاٹرسٹ بورڈ  تشکیل دیا جائے اور ان کے فیصلے کی روشنی میں مجرم سے برتائو کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مجرم امداد علی کو 2001ء میں قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کو عدالت نے 2012ء میں سزائے موت سنادی ،اس کی سزائے موت پر بدھ کے دن عملدرآمد ہوگا لہٰذا ان کی رحم کی اپیل کو منظور کرکے سکیزوفرینیا کے مریض ہونے کی وجہ سے ان کو خصوصی رعایت دی جائے۔ 
تازہ ترین