• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامیہ نے مرغی کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لے لیا

پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے پولٹری کی قیمتوں میں ہوشر باء اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے کمیٹی قائم کردی ۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر پشاور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین ڈیڈک ضلع پشاور ارباب جہانداد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد محمود، اسسٹنٹ کمشنر الطاف شیخ، ڈسٹرکٹ ممبر ارباب وقاص، صدر پولٹری ایسوسی ایشن نیاز گل، جنرل سیکرٹری حضرت گل،ویٹرینری ڈاکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر عامر نواب سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں پولٹری کی قیمتوں میں اضافے اور اس کے اسباب پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔اجلاس میں کمیٹی بنائی گئی جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سہیل عزیز چیئرمین اور دیگر ممبران میں ضلعی ڈائریکٹرلائیو سٹاک ، راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجمن صارفین سید بادشاہ، ملک اکرام نمائندہ انجمن صارفین، پولٹری ایسوسی ایشن سے نیاز گل اور جہانزیب نمائندہ فارمر پولٹری ایسوسی ایشن شامل ہیں۔کمیٹی پشاور میں طلب اور رسد کا جا ئزہ لے گی اور پہلے سے قیمتوں کے مقرر کر نے کے عمل کا جائزہ لے گی ۔ کمیٹی تمام حالات کا جا ئزہ لینے کے بعد پولٹری کی روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں مقرر کر ے گی تاکہ عوام کو فائدہ مل سکے۔
تازہ ترین