• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور اپوزیشن کا پولیس آرڈیننس کی منظوری پر اتفاق نہ ہوسکا

پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا اسمبلی میں صوبائی حکومت اور اپوزیشن کے مابین پولیس آرڈیننس2016ء کی منظوری پر اتفاق نہ ہوسکا جس کے بعد آرڈیننس کو سلیکٹ کمیٹی کے حوالے کرتے ہوئے اس کو لیپس ہونے سے بچانے کے لیے اس کی مدت میں 30اکتوبر سے مزید 90دنوں کی توسیع کردی گئی،صوبائی اسمبلی میں پیر کے روز ضمنی ایجنڈے کے ذریعے پولیس آرڈیننس 2016ء کو منظوری کے لیے پیش کیاجانا تھا تاہم مذکورہ آرڈیننس پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان منظوری کے حوالے سے جاری بات چیت کامیاب نہ ہوسکی جس کے باعث حکومت آرڈیننس کو فوری طور پر منظور کرانے سے پیچھے ہٹ گئی اور اس پر اتفاق رائے بنانے کے لیے اسے سلیکٹ کمیٹی میں بھجوانے کا اعلان کیاگیا تاہم آرڈیننس کے 30اکتوبر کو لیپس ہونے کے باعث اس کی مدت میں مزید90دنوں کی تحریک حکومت کی جانب سے ایوان میں پیش کی گئی جسے ایوان نے منظور کرلیا جس کے تحت مذکورہ آرڈیننس کو ماہ جنوری2017ء تک توسیع حاصل ہوگئی ہے ۔
تازہ ترین