• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریگی خودکش دھماکہ کے ماسٹرمائنڈکی درخواست ضمانت خارج

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورکی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیم جان خان نے ریگی کے علاقہ کافورڈھیری میں خودکش دھماکے کے مبینہ ماسٹرمائنڈکی ضمانت پررہائی کی درخواست خارج کردی اورملزم کو جیل میں بندرکھنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں استغاثہ کے مطابق 20مئی2016ء کو تین مبینہ فدائی خودکش موٹرسائیکل پرریگی کے علاقہ کافورڈھیری میں جارہے تھے کہ اس دوران  خودکش جیکٹ کے پھٹ جانے کے باعث تینوں خودکش موقع پرجاں بحق ہوگئے تھے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے بعدازاں ایک خودکش سے اس کے جسم پربندھی خودکش جیکٹ ہٹا کراسے ناکارہ بنادیاتھااورپولیس نے بعدازاں ملزم فضل الرحمان ساکن ورسک  روڈ کو واقعہ  میں ملوث ہونے کی بناء پرگرفتارکرلیاتھا ملزم کی گرفتاری پراس نے ضمانت پررہائی کی درخواست دائرکی اورعدالت نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی ۔ 
تازہ ترین