• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑمہ میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

پشاور ( نیوزڈیسک ) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر کے زیر اہتمام لڑمہ میں حجرہ محمود جان میں میاں اور بچے کی صحت کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں پاپولیشن ویلفیئرکے فیلڈ اسسٹنٹ فرانسس جیمز ‘ مقامی عمائدین حاجی مرتضیٰ ‘ حاجی سلیمان ‘ شیرزادہ ‘ حاجی مثل خان ‘ مجاہد ‘ صوبیدار‘ حاجی نذیر ‘ محمود جان اور دیگر نے شرکت کی ‘ اپنے خطاب میں فرانسس جیمز نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبے میں خوشحالی سے ہمکنار ہونے کیلئے وسائل اور آبادی میں اضافے کی شرح متناسب ہونا بے حد ضروری ہے ‘ انہوں نے کہاکہ بچوں کی پیدائش میں وقفہ ضروری ہے اور اس سلسلے میں ہمیں خاندانی منصوبہ بندی کے طریقوں پر عمل کرنا چاہئے ۔
تازہ ترین