• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک پورہ میں بھتہ نہ دینے پر میڈیسن تاجر کے گھر پر فائرنگ‘ اہل خانہ بال بال بچ گئے

پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقے کوتوالی ملک پورہ میں بھتہ نہ دینے پر نامعلوم افراد نے میڈیسن کے تاجر کے گھر پر فائرنگ کردی تاہم فائرنگ سے اہل خانہ  بال بال بچ گئے جبکہ گیٹ کو شدید نقصان پہنچا‘ملک خورشید ولد ملک احمد جان ساکن ملک پورہ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کے بیٹے نوید شہزادکی ڈبگری گارڈن میں میڈیسن کی دکان ہے جسے گزشتہ کئی ہفتوں سے کالعدم تنظیم کے نام سے ٹیلی فون کالیں موصول ہورہی ہیں جو اس کے بیٹے سے جنگی اخراجات کیلئے بھاری چندے کا مطالبہ کررہے ہیں تاہم بھتہ دینے سے انکار کرنے پر گزشتہ روز موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد نے ان کے مکان پر فائرنگ کردی جس سے اہل خانہ تو بچ گئے تاہم مکان کے گیٹ کو شدید نقصان پہنچا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش اورملزمان کی تلاش شرو ع کردی ۔
تازہ ترین